کراچی: لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے شاہین آفریدی کو پیدائشی کپتان قرار دے دیا۔
این ای ڈی یونیورسٹی میں باہمی باہمی مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، اُس نے وہ کام کیا جو ڈی وی لیئرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے 18 سال کی عمرمیں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپٸن بنایا، شاہین آفریدی چاہے کپتان ہو یا کھلاڑی ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا ہے، شاہین نے پہلے بھی پاکستان کو میچ جتوائے اور آئندہ بھی کامیابی دلوائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں صرف کپتان بابرعظم اور شاہین ہی نہیں بلکہ سب کا کردار اہم ہوگا، پاکستان نے بھارت کو ہرایا تو اس میں شاہین اور حارث رؤف کا کردار تھا، ورلڈ کپ میں بھی شاہین اور حارث پاکستان کے لیے اہم ہیں۔