تربیتی پروگرام 27اگست 2024تا11ستمبر 2024تک جاری رہے گا، جنرل سیکریٹری محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم آئی اے ۔ اے ایم سی سی ، سی ای سی آر ، ایم آئی اے فائونڈیشن اور کارپوریٹ اینڈ بینکنگ لائرز ایسوسی ایشن (CBLA) میں مفت لاء گیٹ تربیتی پروگرام کا انعقاد 27اگست 2024سے شروع کیا گیا ہے جو11ستمبر 2024تک جاری رہے گا ۔جس میں لا ئگیٹ کے تمام مضامین پر لیکچرز دیے جائیں گے۔جنرل سیکرٹری سی بی ایل اے اور سی ای او اے ایم سی سی ، سی ای سی آر ،ایم آئی اے فائونڈیشن کے محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ تربیت بہت زیادہ معلوماتی ہے اور یہ ان طلبا کو سہولت فراہم کرے گی جو لاگیٹ کے امتحان میں شرکت کر رہے ہیں اورپاس ہونے کے بعد وکالت کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔جن میںCPC، CrPC، PPC، قانون شہادت آرڈر، بین الاقوامی قانون، English Jurisprudenceاور Islamic Jurisprudenceسمیت LAW-GAT کے موضوعات پر پروفیشنل لیکچررز کے ذریعہ تربیت دی جائے گی، جو سیکھنے میں کلیدی مددگار ثابت ہوں گے۔